رجسٹریشن کے لیے رہنما
آن لائن داخلے کے لئے ہدایات کی گائیڈ
مشمولات:
1. پلیٹ فارم پر کیسے رسائی حاصل کریں
کاتالان کے کورسز میں داخلے کے پلیٹ فارم میں داخل ہوں، پھر کسی کورس میں داخلے کے لئے جائیں اور رسائی پر کلک کریں۔

اگر آپ کا طالب علم اکاؤنٹ ہے
رسائی کریں میرا ای میل اکاؤنٹ @alumnes.cpnl.cat ہے۔

ایپلی کیشن آپ کو مائیکروسافٹ آفس کی شناخت کی جانب لے کر جائے گی۔
یاد رکھیں کہ آپ کو نیویگیٹر میں اپنا ذاتی اکاؤنٹ سیشن بند رکھنے کی ضرورت ہو گی یا گمنام ونڈو کھولنا ہو گی جہاں آپ CPNL کا طالب علم اکاؤنٹ آفس سیشن کھولیں گے۔

اپنا پاسورڈ داخل کریں اور سیشن کا آغاز کرنا پر کلک کریں۔

ایک کارروائی کا کوڈ بنایا جاتا ہے جو آپ کے عمل کارروائی کی شناخت کرتا ہے۔

اس کے علاوہ میرا ای میل اکاؤنٹ @alumnes.cpnl.cat نہیں ہے کے ذریعہ بھی رسائی کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کا طالب علم اکاؤنٹ نہیں ہے
منتخب کریں میرا ای میل اکاؤنٹ @alumnes.cpnl.cat نہیں ہے۔

اپنے کوائف کے ساتھ فارم بھریں۔

ای میل یا ٹیلیفون کا انتخاب کریں جہاں آپ کو اپنی شناخت کی تصدیق کرنے کے لئے کوڈ موصول ہو گا۔

تصدیقی کوڈ داخل کریں۔

ایک کارروائی کا کوڈ بنایا جاتا ہے جو آپ کے عمل کارروائی کی شناخت کرتا ہے۔ آپ یہ کوڈ اس ای میل یا ٹیلیفون پر موصول کریں گے جو آپ نے داخلے کا آغاز کرتے وقت ہمیں فراہم کیا۔ اپنی کارروائی پر رسائی کرنے کے لئے اسے محفوظ کر لیں۔

اگر آپ کے پاس کارروائی کا کوڈ ہے
کاتالان کے کورسز میں داخلے کے پلیٹ فارم میں داخل ہوں، پھر پلیٹ فارم پر کارروائی کو جاری رکھیں اور رسائی پر کلک کریں۔

کوائف مکمل کریں اور پلیٹ فارم پر رسائی کے لئے کلک کریں۔

اگر آپ کو کارروائی کا کوڈ یاد نہیں تو کلک کریں ¿بھول گئے ہیں؟
آپ کارروائی کا کوڈ اس ای میل پتے یا ٹیلیفون پر موصول کریں گے جو آپ نے کارروائی کا آغاز کرتے وقت ہمیں فراہم کیا۔ اگر سکرین پر ظاہر ہونے والا ٹیلیفون نمبر یا ای میل غلط ہیں تو صارف کی مدد کی خدمت سے رابطہ کریں۔

2. کورس کیسے منتخب کریں
مقام کا انتخاب کریں۔ اس کے علاوہ طریق کے ذریعہ بھی فلٹر کر سکتے ہیں۔

اس کورس کا انتخاب کریں جو آپ کے لئے بہتر ہو۔

اگر آپ کو اپنے درجہ کا کوئی کورس نہیں ملتا تو پڑتال کریں کہ داخلے کی مدت اس درجہ کے مطابق ہے جس میں آپ اندراج کروانا چاہتے ہیں۔ تلاش میں ان درجات کے بارے میں دیکھیں جو اس عرصہ کے دوران میں پیش کیے جاتے ہیں۔
3. داخلے کا عمل کیسے مکمل کریں
ابتدائی اور بنیادی درجہ کے کورسز
جائزہ لیں کہ منتخب کردہ کورس وہ ہے جو آپ کرنا چاہتے ہیں اور تفصیل کو غور سے پڑھیں۔ نشاندہی کریں کہ آپ نے داخلہ شرائط کو پڑھ لیا ہے اور باقی اختیارات کو قبول کرتے ہیں یا نہیں۔
نشست حاصل کرنا یا فہرست میں واپس جائیں پر کلک کریں اگر کوئی اور کورس کرنا چاہتے ہیں۔

سوالات کا جواب دیتے ہوئے شماریاتی کوائف مکمل کریں اور کورس میں داخلہ مکمل کریں پر کلک کریں۔

داخلے کی تصدیق کے لئے، اگلا پر کلک کریں۔

سکرین آپ کو دکھائے گی کہ داخلے کا اندراج ہو گیا ہے۔
دستاویز ڈاؤن لوڈ کریں جس میں کورس کی تمام معلومات شامل ہیں۔ میل میں آپ کو ایک نقل موصول ہو گی۔

دیگر درجات (B1 سے C2)
جائزہ لیں کہ منتخب کردہ کورس وہ ہے جو آپ کرنا چاہتے ہیں اور نشست حاصل کریں پر کلک کریں یا پھر فہرست پر واپس جائیں اگر آپ کوئی دوسرا انتخاب کرنا چاہتے ہیں۔

اس صورت میں کہ آپ کو داخلہ فیس میں کمی کا حق حاصل ہو، اس کا چناؤ کریں جو آپ کی صورتحال سے متعلقہ ہو اور کارآمد تصدیقی دستاویز منسلک کریں۔
آپ کی جانب سے فراہم کردہ دستاویز کی نظر ثانی کرنے کے بعد، آپ کو ایک اطلاع موصول ہو گی آپ کو یہ بتانے کے لئے کہ کارروائی کی تجدید کی گئی ہے اور آپ پلیٹ فارم پر رسائی کر سکتے ہیں داخلے کی کارروائی کا کوڈ استعمال کرتے ہوئے۔ آپ یہ اطلاع اس ای میل یا ٹیلیفون پر موصول کریں گے جو آپ نے داخلے کا آغاز کرتے وقت ہمیں فراہم کیا۔
اگر آپ کو فیس میں کمی کا حق حاصل نہیں ہے تو پھر کمی کے بغیر جاری رکھیں پر کلک کریں۔

کوائف اور کورس کی فیس (رعایت کے ساتھ یا اس کے بغیر) کا جائزہ لیں اور داخلے کی تصدیق کریں تاکہ ادائیگی کی دستاویز ڈاؤن لوڈ کر سکیں۔

سوالات کا جواب دیتے ہوئے شماریاتی کوائف مکمل کریں اور کورس میں داخلہ مکمل کریں پر کلک کریں۔

داخلے کی رجسٹریشن کو جاری رکھنے کے لئے، اگلا پر کلک کریں۔

دستاویز ڈاؤن لوڈ کریں اور ادائیگی کرنے کے لئے ہدایات پر عمل کریں۔ میل میں آپ کو ایک نقل موصول ہو گی۔
سکرین آپ کو دکھائے گی کہ داخلے کی رجسٹریشن ادائیگی کی منتظر ہے۔

جب ادائیگی کر لیں تو رجسٹریشن کی حالت کی زیادہ سے زیادہ 3 دن میں تجدید ہو گی۔

4. بغیر نشست والے افراد کی فہرست میں کیسے اندراج کروائیں
جب آپ پلیٹ فارم پر رسائی کر لیں, منتخب کریں موضوع ترین کورس۔

کلک کریں بغیر نشست والے افراد کی فہرست میں رجسٹریشن کروانا۔

اگلی سکرین پر آپ کو اپنے منتخب کردہ بغیر نشست والے افراد کی فہرست میں آپ کے نمبر کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔ اختتام کریں پر کلک کریں۔

¿مدد چاہیے؟ ملاحظہ کریں PMF (عمومی سوالات) یا صارف مدد کی خدمت سے رابطہ کریں۔