سطح کا تعین کرنے کے لیے رہنما

درجہ کا تعین کرنے کے لئے ہدایات کی گائیڈ

مشمولات:

  1. پلیٹ فارم پر کیسے رسائی حاصل کریں
  2. سرٹیفیکیٹ کیسے منسلک کریں
  3. مہارت کی جانچ کا مطالبہ کیسے کریں
  4. کارروائی کو جاری کیسے رکھیں

1. پلیٹ فارم پر کیسے رسائی حاصل کریں

کاتالان کے کورسز میں داخلے کے پلیٹ فارم میں داخل ہوں اور "مہارت کے درجہ کے لئے تعین" پر رسائی کریں۔

داخلہ پلیٹ فارم کا ابتدائی صفحہ

اگر آپ کا طالب علم اکاؤنٹ ہے

رسائی کریں میرا ای میل اکاؤنٹ @alumnes.cpnl.cat ہے۔

بٹن میرا CPNL ای میل اکاؤنٹ ہے

ایپلی کیشن آپ کو مائیکروسافٹ آفس کی شناخت کی جانب لے کر جائے گی۔

یاد رکھیں کہ آپ کو نیویگیٹر میں اپنا ذاتی اکاؤنٹ سیشن بند رکھنے کی ضرورت ہو گی یا گمنام ونڈو کھولنا ہو گی جہاں آپ CPNL کا طالب علم اکاؤنٹ آفس سیشن کھولیں گے۔

CPNL اکاؤنٹ میں سیشن کا آغاز کرنے کے لئے ڈائیلاگ ونڈو۔

اپنا پاسورڈ داخل کریں اور سیشن کا آغاز کریں پر کلک کریں

پاسورڈ داخل کرنے کے لئے ڈائیلاگ ونڈو

یہ سکرین ظاہر ہو گی جہاں اس کورس کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی جو آپ نے کرنا ہے۔

تجویز کردہ درجہ

اگر آپ کو سکرین پر ظاہر ہونے والے درجہ سے مختلف درجہ کے لئے تصدیق کرنے کی ضرورت ہے تو مینیو کے اختیارات میں سے ایک پر کلک کریں جو دائیں جانب ہیں:

اگر آپ کا طالب علم اکاؤنٹ نہیں ہے

رسائی کریں میرا ایک ای میل اکاؤنٹ @alumnes.cpnl.cat نہیں ہے۔

بٹن میرا CPNL ای میل اکاؤنٹ نہیں ہے

اپنے کوائف کے ساتھ فارم بھریں۔

ذاتی کوائف کا اندراج

منتخب کریں ای میل پتہ یا ٹیلیفون جہاں آپ کو تصدیق کا کوڈ موصول ہو گا تاکہ اپنی شناخت کی تصدیق کر سکیں اور کلک کریں تصدیق کا کوڈ بھیجیں۔

تصدیقی کوڈ بھیجنا

تصدیقی کوڈ داخل کریں اور تصدیق کریں پر کلک کریں۔

تصدیقی کوڈ داخل کرنا

ایک کارروائی کا کوڈ بنایا جاتا ہے جو آپ کے عمل کارروائی کی شناخت کرتا ہے۔ کارروائی پر رسائی کرنے کے لئے اسے محفوظ کر لیں۔

کارروائی کا کوڈ حاصل کرنا


2. سرٹیفیکیٹ کیسے منسلک کریں

اگر آپ کاتالان کے علم کے مماثل سرٹیفیکیٹ کے حامل ہیں تو منتخب کریں ہاں اور منسلک کریں۔

سرٹیفیکیٹ کی ڈائیلاگ ونڈو

پھیلنے والے مینیو پر کلک کریں اور متعلقہ اختیارات کا انتخاب کریں۔

PDF فارمیٹ میں اپنا سرٹیفیکیٹ منسلک کریں یا پھر ایک تصویر جو JPG یا PNG فارمیٹ میں ہو (فائل کا سائز 1 MB سے کم ہونا چاہیے)۔

محفوظ کریں اور جاری رکھیں پر کلک کریں۔

سرٹیفیکیٹ منسلک کرنے کے لئے فارم

سکرین آپ کو دکھائے گی کہ ہمیں آپ کا سرٹیفیکیٹ صحیح طور پر موصول ہو گیا ہے اور اس کا قبول کیا جانا زیر غور ہے۔ نظر ثانی کرنے پر، آپ کو ایک اطلاع موصول ہو گی یہ بتاتے ہوئے کہ آپ کی کارروائی پر تجدید ہوئی ہے۔

سرٹیفیکیٹ کی رسید

اگر سرٹیفیکیٹ کو قبول کر لیا گیا ہے، آپ اس وقت داخلہ لے سکیں گے جب داخلے کھلے ہوں۔

قبول شدہ سرٹیفیکیٹ

اگر سرٹیفیکیٹ قبول نہیں کیا جاتا، آپ کو مہارت کی جانچ کا مطالبہ کرنا ہو گا۔

سرٹیفیکیٹ رد کیا گیا


3. مہارت کی جانچ کا مطالبہ کیسے کریں

اس صورت میں کہ آپ کے پاس سرٹیفیکیٹ نہ ہو اور آپ مہارت کی جانچ کا مطالبہ کرنا چاہتے ہوں تو منتخب کریں نہیں۔

بٹن میرے پاس کوئی سرٹیفیکیٹ نہیں

سوالنامہ کے جواب دیں۔

بٹن کیا آپ کو کاتالان سمجھ آتی ہے؟

آخر پر، آپ کو نشاندہی کرے گا کہ آپ کو ایک ابتدائی یا بنیادی 1 کا کورس کرنا چاہیے۔

جواب اگر آپ کو کاتالان کی سمجھ نہیں آتی

یا پھر اگر آپ کو مہارت کی جانچ کرنا ہے۔ آپ اسے آن لائن یا حاضر ہو کر انجام دے سکتے ہیں۔

حاضر ہو کر یا آن لائن مہارت کی جانچ کی درخواست کرنا

جب آپ جانچ کی درخواست کریں تو ہماری ٹیم آپ کے ساتھ رابطہ کرے گی تاکہ دن اور وقت مقرر کیا جائے۔

مہارت کی جانچ تفویض کے لئے زیر غور

جب جانچ کا نتیجہ آپ کو مل جائے تو پھر آپ اس وقت داخلہ لے سکیں گے جب داخلے کھلے ہوں۔

مہارت کی جانچ کا نتیجہ

درجہ کے تعین کی جانچ کا نتیجہ، زبان کے علم کی سرٹیفیکیشن نہیں تصور ہوتی اور نہ ہی کاتالان کے کورسز میں داخل ہونے کی یقین دہانی کرواتا ہے۔


4. کارروائی کو جاری کیسے رکھیں

آغاز کردہ کارروائی پر رسائی کے لئے، داخلہ پلیٹ فارم پر جائیں اور پلیٹ فارم پر کارروائی کو جاری رکھنا پر کوائف کو پُر کریں۔

بٹن کارروائی کو جاری رکھنا

اگر داخلے کھلیں ہیں تو پھر آپ داخلے کے لئے اندراج کروا سکتے ہیں۔۔ 

اگلے مراحل کے بارے میں جاننے کے لئے داخلے کے عمل کی گائیڈ ملاحظہ کریں۔

¿مدد چاہیے؟ ملاحظہ کریں PMF (عمومی سوالات) یا صارف مدد کی خدمت سے رابطہ کریں۔

اطلاع

  • اگر 2 سال سے زائد عرصہ گزر گیا ہے کہ آپ نے درجہ کے تعین کا امتحان دیا تھا یا سوالنامہ کا جواب دیا تھا تو یہ اب کارآمد نہیں رہا۔ عمومی طور پر، آپ کو ایک اور درجہ کے تعین کی درخواست دینا ہو گی، سوالنامہ کا جواب دینا ہو گا یا، اگر آپ سرٹیفیکیٹ کے حامل ہیں تو اسے پیش کریں۔

بٹن کارروائی کا نئے سرے سے آغاز کرنا

Última actualització: 29/10/25